رسائی کے لنکس

پُشپا 2 کی ریلیز کا اعلان؛ کیا فلم ہزار کروڑ کلب میں شامل ہو سکے گی؟


  • 'پشپا 2: دی رول' کی ریلیز پروڈکشن شیڈول کی وجہ سے متعدد بار تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔ اس سے قبل فلم 6 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونا تھی۔
  • اب جمعرات کو فلم کو ایک دن پہلے یعنی 5 دسمبر 2024 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
  • 'پُشپا 2' تیلگو، تمل، ملایالم، ہندی اور بنگالی سمیت چھ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
  • فلم کی ہدایات سو کمار نے دی ہیں جب کہ اس میں سپر اسٹار الو ارجن اور ان کے ساتھ رشمیکا مندنا اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

ویب ڈیسک _ ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور بلاک بسٹر ساؤتھ فلم پُشپا کے سیکیوئل کی ریلیز کا اعلان ہو گیا ہے اور فلمی تجزیہ کار پُر امید ہیں کہ 'پُشپا 2: دی رول' باکس آفس پر خوب کامیابیاں سمیٹے گی۔

'پشپا 2: دی رول' کی ریلیز پروڈکشن شیڈول کی وجہ سے متعدد بار تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔ اس سے قبل فلم 6 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونا تھی۔ تاہم اب جمعرات کو فلم کو ایک دن پہلے یعنی 5 دسمبر 2024 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار 'ٹائمز آف انڈیا' کے مطابق فلم کی ریلیز کا اعلان 24 اکتوبر کو حیدرآباد میں ایک ایونٹ کے دوران کیا گیا۔

'پُشپا 2' تیلگو، تمل، ملایالم، ہندی اور بنگالی سمیت چھ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

'ٹائمز آف انڈیا' کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ فلم ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرسکتی ہے اور یہ ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوگی۔

'پُشپا 2: دی رول' کی ہدایات سو کمار نے دی ہیں جب کہ اس میں سپر اسٹار الو ارجن اور ان کے ساتھ رشمیکا مندنا اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

فلم کی کہانی پشپا راج کے گرد ہی گھومتی ہے جس میں اسمگلنگ اور طاقت کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔

'پُشپا: دی رائز' 2021 میں ریلیز ہوئی تھی اس میں بھی الو ارجن اور رشمیکا مندنا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بھارت کی میڈیا کمپنی 'سیک نلک' کے اعداد و شمار کے مطابق پشپا: دی رائز نے بھارت سمیت دنیا بھر سے لگ بھگ 350 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

فورم

XS
SM
MD
LG