رسائی کے لنکس

دہشت گردی کے خلاف مسلمان لیڈر کا فتویٰ


فتوے میں اس موقف کے تمام نکات کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی گئى ہے کہ اسلام میں دہشت گردی کی ممانعت کیوں کی گئى ہے۔

ایک عالمی اسلامی تحریک کے با اثر لیڈر نےایک ایسا فتویٰ جاری کیا ہے جس میں دہشت گردی کی مذمّت کی گئى ہے اور خودکُش حملوں کو مکمل طورپر ممنوع قرار دیاگیا ہے۔

محمد طاہر القادری نے 600 صفحات پر مشتمل یہ فتویٰ منگل کے روز لندن میں جاری کیا ہے۔ قادری نے اپنے فتوے میں لکھا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور جو لوگ خودکُش حملے کرتے ہیں وہ شہادت کا مرتبہ پانے کی بجائے سیدھے جہنم میں جاتے ہیں۔

عالمِ دین کے اس تفصیلی فتوے میں اس موقف کے تمام نکات کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی گئى ہے کہ اسلام میں دہشت گردی کی ممانعت کیوں کی گئى ہے۔ سابق پاکستانی وکیل کا کہنا ہے کہ اُنہیں اُمید ہے کہ یہ فتویٰ انتہا پسندی کو ترک کرنےکے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائى کرے گا۔

قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی ہیں۔ یہ ایک مذہبی اور تعلیمی تنظیم ہے جو امن اور بین المذاہب تعاون کے لیے کام کرتی ہے۔ قادری نے یہ فتویٰ ذرائع ابلاغ کے لیے ایک ایسی تقریب میں جاری کیا ہے جس کی تشہیر کا انتظام کوئِلیم فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ یہ انتہا پسندی کے خلاف ریسرچ کا ایک ادارہ ہے ، جسے برطانوی حکومت رقم فراہم کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG