برطانیہ میں بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ ملکہ الزبیتھ دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت کے رواں سال ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔
بکنگھم پیلس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 1971 کے بعد یہ پہلا اجلاس ہو گا جس میں 87 سالہ ملکہ شرکت نہیں کریں گی۔
سری لنکا میں نومبر میں ہونے والے اس اجلاس میں ملکہ اپنی نمائندگی کے لیے اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کو بھیجیں گی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ملکہ نے طویل مسافت والے دورے کم کر دیئے ہیں۔