رسائی کے لنکس

ملکہ الزبتھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری ہیں۔ لندن کے ویسٹ منسٹر پیلس کے قدیم ترین حصے میں ملکہ کا تابوت سوگواران کے آخری دیدار کے لیے رکھا گیا ہے۔ محل کے ہال میں لوگوں کی بڑی تعداد طویل عرصے تک بر سر اقتدار رہنے والی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے آ رہے ہیں۔ شہری ملکہ الزبتھ کے تابوت کے پاس سے گزرتے ہیں۔ اس موقع پر لوگوں کو دو قطاروں میں تابوت کے قریب سے گزارا جاتا ہے جب کہ وہاں باوردی سیکیورٹی افسران چاق و چوبند کھڑے ہیں۔ ملکہ الزبتھ کی تدفین پیر کو کی جائے گی۔


XS
SM
MD
LG