رسائی کے لنکس

پاک بھارت جوڑی 'یو ایس اوپن' کے کوارٹر فائنل میں


پاک بھارت جوڑی 'یو ایس اوپن' کے کوارٹر فائنل میں
پاک بھارت جوڑی 'یو ایس اوپن' کے کوارٹر فائنل میں

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا 'یو ایس اوپن' کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

نیویارک میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ آسٹریلیا کے پال ہینلی اور بیلجیم کے ڈکِ نارمن سے تھا جنہیں انہوں نے 2-6 اور 3-6 سے شکست دی۔

سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ففتھ سیڈڈ پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ برطانیہ کے کولن فلیمنگ اور روس ہچنز سے ہوگا جو اسپین کے مارسل گرینولرز اور مارک لوپیز کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔

ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں اعصام اور بوپنا نے امریکی جوڑی رائن ولیمز اور رائن گنپیری جبکہ دوسرے رائونڈ میں جیمز کیری ٹانی اور فلپ مارکس کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پاک بھارت جوڑی نے گزشتہ برس 'یو ایس اوپن' کے مینزڈبلز کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم انہیں امریکی بھائیوں مائیک اور باب برائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اعصام نے 2010ء کے 'یو ایس اوپن' میں چیک ری پبلک کی کھلاڑی ویٹا پیس چیکے کے ہمراہ مسکڈ ڈبلز کا فائنل بھی کھیلا تھا لیکن انہیں اس مقابلے میں بھی شکست ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG