یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے پیر کو کہا کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین کی تعمیر نو کی لاگت 750 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے اور امیر روسیوں کو لاگت کو پورا کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔
"انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بازیابی کا کلیدی ذریعہ روس اور روسی امراکٗے ضبط کیے گئے اثاثے ہونے چاہئیں،" انہوں نے سوئس شہر لوگانو میں یوکرین بحالی کانفرنس میں اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ منجمد روسی اثاثوں کی مالیت تین سو سے پانچ سو ارب ڈالر تک ڈالر ہو سکتی ہے۔
یوکرین کے وزیر اعظم نے کہا کہ روسی حکام نے یہ خونی جنگ چھیڑی۔ انہوں نے جو بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اس کا تخمینہ تین پانچ سو ارب ڈالرتک ہوا ہے، انہیں اس تباہی کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔"
یوکرین کی بحالی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے کہا کہ یورپی یونین تعمیر نو کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم قائم کرے گی اور یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت کے امیدوار کے طور پر اس کی حیثیت کو مستحکم کرنے میں بھی مدد کرے گی، جس پر یورپی یونین نے گزشتہ ماہ اتفاق کیا تھا۔
وان ڈیر لیئن نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یورپی یونین نے تقریباً 6.2 ارب یورو (6.48 ار ڈالر) کی مالی مدد کی ہے۔
"اور مزید بھی دیے جائیں گے۔ ہم وسط اور طویل مدتی تعمیر نو کے لیے کافی حد تک امداد میں اضافہ کریں گے۔"
وون ڈیر لیئن نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ برسوں کے قریبی کام کے بعد، یورپ کی ایک خاص ذمہ داری ہے اوراس کی مدد کرنے میں ہماری اسٹریٹجک دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کریملن کا ہدف یوکرین کی فوجی، سیاسی اور اقتصادی تباہی ہے۔ "وہ ایک ریاست کے طور پر یوکرین کے وجود کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ا س کی اجازت نہیں دے سکتے اورنہ ایسا ہونے دیں گے۔"
دوسری طرف روس نے 24 فروری سے شروع ہونے والے یوکرین پر اپنے حملے کو "خصوصی فوجی آپریشن" قرار دیا ہے۔
وان ڈیر لیئن نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم سرمایہ کاری کی ضروریات اور وسائل کے ذرائع کا خاکہ بنائے گا۔
یہ ممالک، نجی شعبے، سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں جیسے یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی اور یورپی سرمایہ کاری بینک کو اکٹھا کرے گا۔
یورپی انویسٹمنٹ بینک، یوروپی یونین کا قرض دینے والا ادارہ، یوکرین کی تعمیر نو میں مدد کے لیے اس سے قبل COVID-19 کے وبائی مرض کے دوران استعمال ہونے والی فنڈنگ کےڈھانچے کی تجویز کر رہا ہے۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے تعمیر نو کی کوششوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرس سے خطاب میں کہا کہ"یوکرین کی تعمیر نو زندگی کے اصولوں کو بحال کرنا ہے، زندگی کے لوازمات کو بحال کرنا ہے، اور ان تمام چیزوں کو بحال کرنا ہے جو لوگوں کوانسان بناتی ہیں۔"
(خبر کا موار رائیٹرز سے لیا گیا)