رسائی کے لنکس

شدید ذہنی دباؤ کے لیے دوا تیار


سائنسدانوں کے مطابق یہ علاج ہر اس شخص پر آزمایا جا سکے گا جو کسی بھی حادثے کے بعد شدید ذہنی دباؤ، ڈپریشن یا یادداشت سے متعلق خرابیوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

تحقیق دانوں نے کسی حادثے میں لگنے والی شدید ذہنی چوٹ کے بعد ہونے والے اثرات (جسے انگریزی میں Post-Traumatic Stress Disorder یا PTSD کہا جاتا ہے) کے خاتمے کے لیے ایک ممکنہ علاج دریافت کر لیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ علاج ہر اس شخص پر آزمایا جا سکے گا جو کسی بھی حادثے کے بعد شدید ذہنی دباؤ، ڈپریشن یا یادداشت سے متعلق خرابیوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کی ایموری یونیورسٹی سے منسلک تحقیق دان رال اینڈیرو گالی کہتے ہیں، ’ہم اب یہ بھی تعین کر سکیں گے کہ انسانی ذہن میں ایسے کونسے عوامل ہیں جو یہ ذہنی کیفیت پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ مثال کے طور پر کیا ڈپریشن یا یادداشت سے متعلق بیماری schizophrenia کی وجہ سے یہ کیفیت پیدا ہوتی ہے؟‘

تحقیق دانوں کے مطابق ایسے لوگ جو بہت زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیںِ، ان کے دماغ میں موجود ایک جین OPRL1 دماغ میں ایک ایسا پروٹین چھوڑتا ہے جس کے بعد مریض Post-Traumatic Stress Disorder کا شکار بن جاتا ہے۔

رال اینڈیرو گالی جیسے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی بہت کام کرنے اور یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا تحقیق دانوں کی جانب سے بنائی گئی نئی دوا PTSD کے مریضوں کے لیے کارآمد ثابت ہوگی کہ نہیں؟

رال اینڈیرو گالی کہتے ہیں کہ ایسے فوجیوں کو جو میدان ِ جنگ سے واپس آئیں، یہ دوا دے کر انہیں PTSD کا شکار ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG