رسائی کے لنکس

آر ٹی ’’غیر ملکی ایجنٹ‘‘ کے طور پر رجسٹر: محکمہٴانصاف


ماسکو
ماسکو

آر ٹی کی ایڈیٹر انچارج، مارگریتا سمونن نے پیر کے روز ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ’’قانونی قدم اور رجسٹریشن میں سے ہم نے دوسرے آپشن کا انتخاب کیا‘‘۔

امریکی محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ روسی تحویل میں کام کرنے والے ذریعہ ابلاغ، ’آر ٹی‘ نے امریکہ میں اپنی رجسٹریشن ’’غیر ملکی ایجنٹ‘‘ کے طور پر کرائی ہے۔

امریکی حکام نے آر ٹی کو پیر تک کا وقت دیا تھا جس دوران وہ اپنے کام کو رجسٹر کرائے یا قانونی اقدام کا سامنا کرے۔

آر ٹی کی ایڈیٹر انچارج، مارگریتا سمونن نے پیر کے روز ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ’’قانونی قدم اور رجسٹریشن میں سے ہم نے دوسرے آپشن کا انتخاب کیا‘‘۔

کریملن نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے آر ٹی کی رجسٹریشن کا مطالبہ ہمیں مجبور کرے گا کہ ہم یہ پوچھیں کہ ’وائس آف امریکہ‘ اور ‘ریڈیو فری یورپ‘ جیسے میڈیا کے ادارے، جنھیں امریکی کانگریس سے رقوم فراہم ہوتی ہیں، کو روس میں رجسٹر کیا جانا چاہیئے۔

آر ٹی رجسٹریشن کی مخالفت کرتی رہی ہے، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اس سے امریکہ میں اُن کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوگی؛ اور ملازمین کے ایڈریس اور تنخواہوں کے بارے میں معلومات عام ہو جائے گی۔

امریکی خفیہ اداروں کے اہل کار ’آر ٹی‘ کو حکومتِ روس سے منسلک پروپیگنڈا کا ایک حصہ گردانتے ہیں۔ لیکن، آر ٹی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے معروضی انداز سے خبریں جاری کرتا ہے۔

پیر کے روز محکمہٴ انصاف کی ویب سائٹ پر شائع ایک نوٹ میں حکام نے کہا ہے کہ رجسٹریشن سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی تنظیموں کی سرگرمیوں کے لیے رقوم کہاں سے آتی ہیں، لیکن مواد کی تقسیم پر کوئی قدغن نہیں لگائی جاتی۔

XS
SM
MD
LG