رسائی کے لنکس

شام: ادلب اور حمص پر روس کے فضائی حملے


روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق، منگل کے فضائی حملوں کا مقصد داعش کے شدت پسندوں اور نصرہ محاذ کے لڑاکوں کو نشانہ بنانا ہے

روس نے منگل کے روز کہا ہے کہ اُس کی فضائی افواج نے اہم کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس میں شام کے صوبہٴ ادلب اور حمص کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ کارروائی میں روس کے لڑاکا طیارے شامل تھے، جنھوں نے اُس کے واحد طیارہ بردار بحری بیڑے، ’دِی ایڈمرل کوزنیتسو‘ سے پرواز بھری، جو متعدد دیگر سمندری جہازوں کے ہمراہ گذشتہ ہفتے مشرقی بحیرہ ٴروم میں لنگر انداز ہوا۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق، منگل کے فضائی حملوں کا مقصد داعش کے شدت پسندوں اور نصرہ محاذ کے لڑاکوں کو نشانہ بنانا ہے۔

یہ کارروائی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب شام کے سرگرم کارکنوں نے اطلاع دی ہے کہ حلب کے مشرقی حصے میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے پر فضائی کارروائی جاری رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG