روس نے کہا ہے کہ شام ملک کے مستقبل کے بارے میں مجوزہ بین الاقوامی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے اصولی طور پر رضا مند ہو گیا ہے۔
جمعہ کو روس کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ شام نے آئندہ ماہ جینیوا میں روس اور امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ اس کانفرنس میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
لیکن ان کا کہنا تھا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ شام کی حزب مخالف کی طرف سے کانفرنس میں کون بات کرے گا لہذا اس کی حتمی تاریخ کا تعین کرنا ممکن نہیں ہے۔
جمعرات کو شامی حزب اختلاف کے ایک اہم رہنما نے جنگ سے تباہ حال ملک میں انتقال اقتدار کا ایک منصوبہ تجویز کیا تھا جس میں صدر بشار الاسد سے اقتدار ایک اعلیٰ مشیر کے حوالے کر کے ملک سے چلے جانے کو کہا گیا۔
سیریئن نیشنل کولیشن کے سبکدوش ہونے والے سربراہ معاذ الخطیب نے یہ منصوبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر تحریر کیا تھا۔