رسائی کے لنکس

روس یارز بیلسٹک میزائل سے لیس یونٹ کی آزمائش کیوں کر رہا ہے؟


روسی وزارت دفاع کی پریس سروس کی طرف سے 26 اکتوبر 2022 کو جاری کردہ ویڈیو سے لی گئی اس تصویر میں، یارس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ دکھایا گیا ہے( بذریعہ اے پی، فائل)
روسی وزارت دفاع کی پریس سروس کی طرف سے 26 اکتوبر 2022 کو جاری کردہ ویڈیو سے لی گئی اس تصویر میں، یارس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ دکھایا گیا ہے( بذریعہ اے پی، فائل)

  • یارز میزائل گیارہ ہزار کلو میٹرز تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
  • سلامتی کےامور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد مغرب کو یوکرین جنگ میں زیادہ ملوث ہونے سے روکنے کا پیغام دینا ہے۔
  • یوکرین میں جاری جنگ کے دوران پوٹن نے بارہا دنیا کو انتباہ کیا ہے کہ اس کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

روس "یارز" نام کے بین البرا عظمی بیلسٹک میزائل سے لیس یونٹ کی حالت جنگ کے لیے تیار ی کا تجربہ کر رہا ہے۔

یارز ،جسے موبائل لانچرز پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے، گیارہ ہزار کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ متعدد ایٹمی ہتھیار لے جاسکتا ہے۔

روس نے اس سال کئی ایٹمی مشقیں کی ہیں۔ سلامتی کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد مغرب کو یوکرین جنگ میں زیادہ ملوث ہونے سے روکنے کا پیغام دینا ہے۔

ولادی میر پوٹن
ولادی میر پوٹن

روس کی تازہ ترین مشقیں اس ہفتے منعقد کی گئی ہیں اسی دوران مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو نے اپنی سالانہ نیوکلیئر مشقیں کیں اور یوکرین کے صدر ولودو میر زیلنسکی نے جنگ میں فتح کے منصوبے کا اعلان کیا۔

روسی صدر ولا دیمر پوٹن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ماسکو نے اس صورتحال کی فہرست کو طویل کر دیا ہےجس میں اسے اٹیمی ہتھیار استعمال کرنا پڑیں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ روس نے ایٹمی اسلحہ استعمال کرنے کی حد کو کم کردیا ہے۔

اس صورت حال میں یوکرین نے روس پر نیوکلیئر بلیک میلنگ کا الزام لگایا ہے۔

خبر رساں ادارے انٹر فیکس نے وزارت دفاع کے حوالے خبر دی ہے کہ تازہ ترین تجربے میں روس کے ایک یونٹ ملک کے تویر علاقے میں یارز میزائلوں کو ایک سو کلو میٹر کو کیموفلاج یعنی چھپا کر اور انہیں فضائی حملے اور تخریب کار گروپوں سے بچا کر بحفاظت لے جانا شامل ہے۔

اس سے قبل روس نے جولائی میں یارز میزائل یونٹوں کی مشقوں کے دو دور منعقد کیے تھے۔

علاوہ ازیں ، روس نے ٹیکٹیکل ایٹمی میزائلوں کی تین مرحلوں پر مشتمل مشقیں کی تھیں جن کا مقصد ان میزائلوں کی تیار ہونے کی حالت کو ٹیسٹ کرنا تھا۔

خیال رہے کہ بین البراعظمی اسٹریٹیجک راکٹوں کے مقابلے میں، ٹیکٹیکل ہتھیار کم فاصلے تک مار کرتے ہیں اور یہ ہلکے ہتھیار لے جانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

یوکرین میں جاری جنگ کے دوران پوٹن نے بارہا دنیا کو انتباہ کیا ہے کہ اس کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

تاہم پوٹن نے زوردیا ہے کہ یوکرین جنگ میں فتح یاب ہونے کے لیے اسے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے۔

(آس خبر میں شامل معلومات رائٹرز سے لی گيی ہیں)

فورم

XS
SM
MD
LG