رسائی کے لنکس

شام سے روسی فوجیوں کی واپسی شروع


روس کا طیارہ بردار بحری  جہاز ایڈمرل کزنیٹسوف (فائل فوٹو)
روس کا طیارہ بردار بحری  جہاز ایڈمرل کزنیٹسوف (فائل فوٹو)

روس نے شام میں تعینات اپنی فورسز کی تعداد کو کم کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بات ذرائع ابلاغ میں روس کے محکمہ جنرل اسٹاف کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں میں بتائی گئی ہے۔

روسی نیوز ایجنسی تاس نے روس کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ویلری گراسیموف کے حوالے سے بتایا ہے کہ " (صدر) ولادیمر پوٹن اور روسی فیدڑیشن کی مسلح افواج کی اعلیٰ کمان کے فیصلے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے شام میں تعینات مسلح افواج کی تعداد کو کم کرنا شروع کر دیا ہے۔"

جنرل ویلری گراسیموف نے کہا کہ شام کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں روسی بحری بیڑے میں شامل طیارہ بردار بحری جہاز ایڈمرل کزنیٹسوف سب سے پہلے شام سے واپس آئے گا۔

پوٹن نے دسمبر میں کہا تھا کہ روس نےشام کی حکومت اور حزب مخالف کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے سمجھوتے کے بعد شام میں تعینات اپنی فورسز کی تعداد کو کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG