سعودی عرب میں پولیس نے ایک خاتون کو سر سے عبایہ اتار کر عوامی مقام پر تصویر بنانے کے سبب گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کی طرف سے خاتون کا نام نہیں بتایا گیا البتہ کئی ویب سائیٹس پر خاتون کی شناخت مالق الا شھیری کے نامی سے کی گئی۔
خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے ایک سعودی اخبار ’الشرق‘ کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت ریاض میں سر سے عبایہ اتار کر ایک خاتون نے تصویر بنائی اور بعد ازاں اُنھیں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر شائع کیا۔
یہ تصویر ریاض میں ایک معروف کیفے کے باہر بنائی گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر گردش کرنے والی تصویر کے مطابق ایک سعودی خاتون بغیر سر ڈھانپے نارجی رنگ کا لباس پہنے کھڑی ہوئی ہے جب کہ اُنھوں نے سیاہ رکن کی ایک جیکٹ زیب تن کر رکھی ہے۔
سماجی رابط کی ویب سائیٹ پر اس تصویر کی اشاعت کے بعد سعودی عرب غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
سعودی عرب میں خواتین پر بعض انتہائی سخت پابندیاں عائد ہیں جن میں اس ملک میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی بھی شامل ہے۔ ملک میں خواتین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر سر سے پاؤں تک خود کو ڈھانپیں۔