رسائی کے لنکس

یمن کی سرحد پر گولہ باری سے ایک سعودی فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہفتہ کو حوثی باغیوں نے عدن میں گولہ باری کی جس سے کم ازکم 14 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

یمن سے ملحق سرحد پر ہونے والے ایک راکٹ حملے میں سعودی عرب کا ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ہفتہ کو سرحد پار سے داغا گیا راکٹ سعودی علاقے جازان میں گرا جس سے ایک فوجی ہلاک ہوگیا اور جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

یمن میں حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامی کچھ عرصے سے سعودی سرحد پر مشتبہ طور پر ایسی کارروائیاں کرتے آرہے ہیں جس کی وجہ سے شائع شدہ اطلاعات کے مطابق سرحد پر سعودی علاقے میں اس سے کم ازکم 44 شہری اور فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایسے ہی ایک حملے میں تین سعودی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

شیعہ حوثی باغیوں نے گزشتہ سال ستمبر میں یمن کے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا اور ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی صدر منصور ہادی کے حامی فورسز اور قبائل کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

ہفتہ کو باغیوں نے عدن میں گولہ باری کی جس سے کم ازکم 14 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

سعودی عرب نے اپنے خلیجی اور عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمن میں باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں بھی شروع کر رکھی ہیں۔

یمن کے تنازع کے حل کے لیے کی جانے والی کوششیں تاحال بارآور ثابت نہیں ہو سکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG