بھارت کی ریاست گوا میں جمعے کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کی افتتاحی تقریرسے ہوا۔ دو روزہ اجلاس سے خطاب میں ایس جے شنکر نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی تنظیم کا ایک اہم مینڈیٹ ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت روس، چین، تاجکستان، ازبکستان، قازقستان اور کرغزستان کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی بنیاد 2001 میں رکھی گئی تھی۔