وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر امریکہ نے شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی ہے۔
محکمہٴ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دینا چاہیں گے، جنھیں قومی اسمبلی نے منتخب کیا ہے‘‘۔
ہیدر نوئرٹ نے یہ بات جمعرات کو روزانہ اخباری بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی ہے۔
خاتون ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ’’یقینی طور پر، ہم نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ باہمی تعاون کے شعبہ جات‘‘ میں ’’کام کرنے کے خواہاں ہیں‘‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ہم اِس بات سے یقیناً آگاہ ہیں کہ سال 2018ء میں اتخابات ہوں گے۔