بھارت کے یومِ جمہوریہ کے سلسلے میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی اس دن کی مناسبت سے منگل کو تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یومِ جمہوریہ کے موقع پر بھارتی کشمیر میں شٹ ڈاؤن ہے، کاروباری مراکز بند اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔ بھارتی حکام نے ممکنہ مظاہروں سے نمٹنے کے لیے انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کی ہیں۔ سرینگر کی سڑکوں پر ناکے لگائے گئے ہیں جہاں سیکیورٹی اہلکار گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ کسی مشتبہ سرگرمی کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ دیکھیے یومِ جمہوریہ کے موقع پر کشمیر سے پکچر گیلری۔