رسائی کے لنکس

راولپنڈی: گھر میں آتشزدگی سے سات افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والوں میں 35 سالہ شوکت چیمہ، اس کی اہلیہ عائشہ اور چار سے 14 سال کے پانچ بچے شامل ہیں۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بدھ کو علی الصبح راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں دومنزلہ گھر میں لگنے والی آگ سے یہاں موجود سات افراد جھلس کر ہلاک ہوئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے آتشزدگی کو بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مختلف پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والوں میں 35 سالہ شوکت چیمہ، اس کی اہلیہ عائشہ اور چار سے 14 سال کے پانچ بچے شامل ہیں۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے گھر کی بالائی منزل سے آگ اور دھواں اٹھتے ہوئے دیکھ کر امدادی ادارے کو فون کیا جس نے یہاں پہنچ کر کارروائی کی۔

اس دوران گھر میں موجود دو خواتین کے زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھر کی زیریں منزل پر شوکت کے رشتے دار بھی موجود تھے اور اس واقعے میں ذاتی عناد کے پہلو پر بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کی ہے۔

XS
SM
MD
LG