رسائی کے لنکس

سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے ہرا دیا


پہلے بارش اور پھر افغانستان کے بیٹسمین کی سست رفتاری کے سبب سری لنکا ورلڈ کپ کا ساتواں میچ 34 رنز سے جیت گیا۔

افغانستان کو یہ میچ جیتنے کے لئے 202 رنز کا آسان ہدف ملا تھا۔ لیکن اس کے کھلاڑی مقررہ 41 اوورز میں سے صرف 2 اعشاریہ 4 اوورز ہی کھیل سکے، جبکہ ان کے پاس بالیں زیادہ اور رنز کم تھے۔ لیکن، پھر بھی یوں سری لنکا یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

افغانستان کا کوئی ایک بھی کھلاڑی نہ تو تیزی سے رن بنا سکا اور نہ ہی کسی کھلاڑی نے کوئی بڑا اسکور کیا۔

دوسری جانب سری لنکا کے بالرز نے بھی انہیں آؤٹ کرنے میں جلدی نہیں کی جس کی وجہ سے میچ لمبا ہوگیا۔

افغانستان نے ہر اوور میں دو، دو ، تین، تین رنز سے زیادہ کا اسکور نہیں کیا۔

سری لنکن بالر پردیپ نے اچھی بالنگ کی اور سب سے زیادہ چار وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے تحت کاردف میں جاری ساتویں میچ کو بارش کے سبب 41 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ تاہم، سری لنکا کی پوری ٹیم محدود اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 36 اعشاریہ 5 بالوں میں 201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح افغانستان کو یہ میچ جیتنے کے لئے 202 رنز کا ہدف ملا جسے وہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

افغانستان کی اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے کیا۔ مگر محمد شہزاد جلد ہی ملینگا کے ہاتھوں صرف سات رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں افغانستان کو 34 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

اس کے بعد افغانستان کے چار کھلاڑی ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ حضرت اللہ زازئی 30، رحمت شاہ 2 ، حشمت اللہ شاہدی 4 اور محمد نبی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پہلی وکٹ ملینگا نے لی جبکہ دو وکٹ پردیپ، اور پریرا و ایسورو یودانا نے ایک ایک وکٹ لی۔

اسکور 121 رنز ہوا تھا کہ افغانستان کی چھٹی وکٹ گر گئی۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے گلبدین نائب جنہوں نے 23 رنز اسکور کئے۔ انہیں پردیب نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

ٹیم کے مجموعی اسکور میں ابھی دو ہی رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ ایک اور وکٹ گر گئی۔ راشد خان نے دو ہی رنز پر پویلین کی راہ لی۔ گلبدین اور راشد دونوں کی وکٹ پردیب نے لی۔

آٹھویں وکٹ دولت کی گری جنہوں نے نہایت سست روی سے چھ رنز بنائے۔ انہیں ملینگا نے بولڈ کیا۔ دولت کی جگہ حامد حسن کھیلنے آئے۔

افغانستان کے لئے سب سے زیادہ 43 رنز کا اسکور کرنے والے بیٹسمین نجیب اللہ کو ملینگا نے رن آؤٹ کردیا۔ یوں افغانستان کو نویں وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے۔

اسکور میں ابھی خاطر خواہ اضافہ ہوا بھی نہیں تھا کہ ملینگا نے سری لنگا کے آخری بیٹسمین حامد حسن کو 6 رنز پر بولڈ کر دیا۔

سری لنکا201 رنز بناکر آؤٹ :
سری لنکا کی اننگز کا آغاز ڈیموتھ کرونارتنے اور کشال پریرا نے کیا لیکن کرونارتنے 30 رنز کے اسکور پر پہنچے ہی تھے کہ محمد نبی نے انہیں کیچ کرا دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 92 رنز تھا۔

افغانستان کو دوسری کامیابی لہیرو تھرمانے کی وکٹ کی صورت میں 144 کے اسکور پر ملی۔ انہیں بھی محمد نبی نے بولڈ کیا۔ وہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ 146 کے اسکور پر گری جب مینڈس صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں بھی محمد نبی نے اپنا شکار بنایا۔ اسی اسکور پر سری لنکا کی چوتھی وکٹ انجیلو میتھیوز کے روپ میں گری جنہوں نے کوئی رن نہیں بنایا تھا۔

افغانستان کو سری لنکا کی پانچویں وکٹ بھی بہت آسانی سے 149 رنز پر مل گئی جب ڈی سلوا بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کے کھلاڑی آج ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے چلے گئے اور وہ بھی کم اسکور پر۔ اس کی مثال تھسارا پریرا بھی تھے جو صرف 2 رنز کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

ساتویں نمبر پر ایسورو یودانا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں دولت زدران نے بولڈ کیا۔

آٹھویں وکٹ کشال پریرا کی گری جو سری لنکا کے لئے سب سے قیمتی وکٹ تھی۔ انہوں نے 78 رنز بنائے جو سب سے بڑا اسکور تھا۔ انہیں راشد خان نے آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے 33 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنے تھے جن میں سرنگا لکمل کے دو رنز شامل تھے جبکہ لیستھ ملینگا کے رنز کا کھاتا ابھی کھلنا باقی تھی کہ بارش شروع ہوگئی جس کے سبب میچ درمیان میں روک دینا پڑا۔

ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسے 41،41 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ لکمل اور ملینگا نے دوبارہ کھیل کا آغاز کیا۔ مگر ملینگا صرف چار رنز کے انفرادی اسکور سے آگے نہ بڑھ سکے جبکہ ان کی جگہ آنے والے کھلاڑی پرادیب بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے، یوں سری لنکا کی ٹیم محدود اوورز تک بھی اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکا اور 36 اعشاریہ پانچ بالوں میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔ سرنگا لکمل 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکن ٹیم :
لہیرو تھرمانے، ڈیموتھ کرونارتنے، کشال پریرا، کشال مینڈس، انجیلو میتھیوز، ڈی سلوا، تھسارا پریرا، ایسورو یودانا، نووان پرادیپ، سرنگا لکمل اور لیستھ ملینگا۔

افغان ٹیم:
محمد شہزاد، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمٰن، حامد حسن اور دولت زدران۔

سری لنکا اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے اور افغانستان آسٹریلیا سے اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG