رسائی کے لنکس

شوٹائم ’ہوم لینڈ‘ سیریزنے ٹیلی ویژن کا اولین’ ایمیز‘ ایوارڈ جیت لیا


شوٹائم دراصل القاعدہ سے متاثر ایک امریکی فوجی کی کہانی پر مبنی سیریل ہے، جو امریکہ لوٹ کر ایک دہشت گرد بنتا ہے

’ایمیز‘ ایوارڈزکی 64ویں سالانہ تقریب اتوار کو لاس انجلیس میں ہورہی ہے، جِس میں ٹیلی ویژن دنیا کی بہترین پراڈکشنز کی پذیرائی کرتے ہوئے تمغے دیے جائیں گے۔

’ہوم لینڈ‘ نامی ’شوٹائم‘ کو بہترین ڈرامہ سیریل کے انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ شوٹائم دراصل القاعدہ سے متاثر ایک امریکی فوجی کی کہانی پر مبنی سیریل ہےجو امریکہ لوٹ کر ایک دہشت گرد حملہ کرتا ہے۔

ہوم لینڈ کے دامیان لیوس امریکی فوجی ، جب کہ کلیئر دینز بائی پولر سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کرتی ہیں جنھیں یہ شبہ ہوتا ہے کہ فوجی القاعدہ کےچنگل میں پھنس چکا ہے۔ دونوں ایک اور ڈرامہ سیریز میں ’ایمیز‘ کے بہترین اداکار اور اداکارہ کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

’ہوم لینڈ‘ کو بہترین تصنیف کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

اے بی سی کی کمیڈی سیریز ’ماڈرن فیملی‘ کو بہترین کمیڈی کا انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کا تعلق مسائل کے شکار تین جوڑوں اور اُن کے بچوں کی کہانی پر مبنی ہے۔
XS
SM
MD
LG