کراچی —
حکومت سندھ کی جانب سے ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں 11 اور 12 ربیع الاول پر دو چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
صوبے بھر میں12 ربیع الاول کی چھٹی کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے تاہم وزیراعلیI سندھ قائم علی شاہ نے اب 11 ربیع الاول پیر کے روز بھی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔صوبے بھر میں پیر اور منگل دو دن عام تعطیل ہوگی۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام نجی و سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز بند رکھے جائیں گے۔
محکمہ ِتعلیم سندھ کی جانب سے بھی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں دو چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹیوں میں ہونےوالے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
محکمہ ِداخلہ سندھ کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پرصوبے بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے۔ جبکہ موبائل فون سروس بند رکھے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ عید میلادالنبی کے موقع پر صوبے بھر کے مختلف شہروں میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔