رسائی کے لنکس

اسرائیل: 'یہودی دہشت گرد سیل' کے چھ مشتبہ ارکان گرفتار


رواں ہفتے ہی یروشلم میں ایک بس پر حملہ ہوا تھا۔
رواں ہفتے ہی یروشلم میں ایک بس پر حملہ ہوا تھا۔

ان کے مبینہ جرائم میں آگ والے گولے اور آنسو گیس کے شیل فلسطینیوں کے گھروں میں پھینکنے، فلسطینی ڈرائیوروں اور کسانوں پر حملے شامل ہیں۔

اسرائیل کی پولیس نے بتایا ہے کہ اس نے "یہودی دہشت گرد سیل" کے چھ ارکان کو گرفتار کیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ وہ فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔

مشتبہ افراد کا تعلق مغربی کنارے میں آبادکاروں سے ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی "شاباک" کے ایجنٹس کا کہنا تھا کہ ان میں ایک اسرائیلی فوجی اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

ان کے مبینہ جرائم میں آگ والے گولے اور آنسو گیس کے شیل فلسطینیوں کے گھروں میں پھینکنے، فلسطینی ڈرائیوروں اور کسانوں پر حملے شامل ہیں۔

ان کے مشتبہ حملوں میں کوئی شخص شدید زخمی نہیں ہوا۔

شاباک کا کہنا تھا کہ یہ سیل گزشتہ سال ایک فلسطینی کے گھر پر اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے پھینکے جانے والے آگ کے گولے کے حملے سے متاثر ہو بنایا گیا۔ اس حملے میں ایک کم سن بچے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ادھر یروشلم میں رواں ہفتے بس پر ہونے والے بم حملے میں زخمی ہونے والا شخص بدھ کو دم توڑ گیا۔

غزہ میں موجود دہشت گرد گروپ حماس نے دعویٰ کیا کہ مرنے والا شخص اس کے گروپ کا رکن تھا۔

لیکن اسرائیلی حکام نے تاحال مرنے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

اس حملے میں 20 دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG