رسائی کے لنکس

امریکہ کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کی توثیق


ایوان میں ووٹنگ کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔
ایوان میں ووٹنگ کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔

جنوبی کوریا کی پارلیمان نے امریکہ کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔

اس حوالے سے مسودے کی منظوری منگل کو ہونے والے پارلیمان کے خصوصی اجلاس میں دی گئی اور اس کے حق میں 151 جب کہ اس کے خلاف سات ووٹ پڑے۔ ووٹنگ کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی اور حزب مخالف کے قانون سازوں نے ناصرف نعرے بازی کی بلکہ اشک آور گیس کا ایک گولہ بھی ایوان میں چلا دیا۔

گزشتہ ماہ امریکی کانگریس نے اس معاہدے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد صدر براک اوباما نے اس پر دستخط کرکے اس کو قانون کی حیثیت دے دی تھی۔

کوریا امریکہ آزاد تجارت کے معاہدے پر تقریباً ساڑھے چار برس قبل دستخط کیے گئے تھے۔ 1994ء میں کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ کیے گئے نارتھ امریکہ آزاد تجارت کے معاہدے کے بعد اس معاہدے کو سب سے اہم قرار دیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG