رسائی کے لنکس

مستعد اور باصلاحیت کمیونٹی،چھوٹے کاروبار کےقرضوں کا بہتر استعمال


مستعد اور باصلاحیت کمیونٹی،چھوٹے کاروبار کےقرضوں کا بہتر استعمال
مستعد اور باصلاحیت کمیونٹی،چھوٹے کاروبار کےقرضوں کا بہتر استعمال

گذشتہ پانچ برسوں کے دوران چھوٹے کاروبار کے لیےتقریباً 150ملین ڈالر کے قرضے دیے جاچکے ہیں، جن کے باعث 300سے350خاندانوں کو براہِ راست فائدہ ہوا ہے: اعجاز صدیقی

یونائٹڈ سینٹرل بینک کے نائب صدر اور ریجنل منیجر، اعجاز صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی مستعداور باصلاحیت ہے اور بینک کی طرف سے دیے گئے قرضوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چھوٹے کاروباروں کا آغاز یا اُسے سودمندوسعت دے رہی ہے۔

چھوٹے کاروبار کا ذکر کرتے ہوئے، اعجاز صدیقی نے ’وائس آف امریکہ‘ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اِن میں گیس اسٹیشن، لائنڈری سرورس اور گروسری اسٹورز قائم کرنا یا اِن میں وسعت دینے کا معاملہ شامل ہے۔

مستعد اور باصلاحیت کمیونٹی،چھوٹے کاروبار کےقرضوں کا بہتر استعمال
مستعد اور باصلاحیت کمیونٹی،چھوٹے کاروبار کےقرضوں کا بہتر استعمال

یونائٹڈ سینٹرل بینک کی ایک شاخ کا ورجینیا میں 2005ء میں افتتاح ہوا اور یہ نجی ادارہ ورجینیا اور میری لینڈ کے علاقے میں سرگرم ِ عمل ہے۔اُنھوں نے بتایا کہ ورجینیا اور میری لینڈ کے میٹروپولیٹن علاقے میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی ایک کثیر تعداد آباد ہے۔

اعجاز صدیقی کا کہنا تھا کہ قرض دینے کے معاملے میں عمومی طور پر بینک کے ادارے بہت ہی محتاط ہوتے ہیں، جب کہ کسی مقامی کمیونٹی کے بارے میں ذاتی مشاہدے کی بنا پر یہ طے کرنا نسبتاً سہل ہوجاتا ہے کہ کس فرد کی مالی سکت، گنجائش ،کریڈٹ ہسٹری اور اعتماد کی پوزیشن کیا ہے اور کون شخص بروقت پیسے لوٹانے کی استعداد رکھتا ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران چھوٹے کاروبار کے لیےتقریباً 150ملین ڈالر کے قرضے دیے جاچکے ہیں، جن کے باعث 300سے350خاندانوں کو براہِ راست فائدہ ہوا ہے۔

یہ معلوم کرنے پر کہ بینک کو قرض نادہندگان کا مسئلہ تو درپیش نہیں، اعجاز صدیقی نے بتایا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ بلکہ، بینکوں میں نادہندگی کا عام اوسط 14فی صد ہے، جب کہ اُن کی نجی بینک میں نادہندگی کا اوسط صرف تقریباً پانچ فی صد ہے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG