رسائی کے لنکس

صومالیہ میں خودکش حملے میں چھ افراد ہلاک


اسلام پسند عسکری گروپ الشباب ماضی میں  موغایشو اور صومالیہ کے دوسرے علاقوں میں دہشت گرد حملے  کر چکا ہے۔ گروپ کا مقصد  مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹ کر اپنی طرز کا اسلامی نظام نافذ کرنا ہے۔

صومالیہ کے مرکزی حصے میں واقع ایک شہر بلدوین میں ایک ریستوران میں خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ ریستوان ایک اعلی حکومتی عہدے دار کے دفتر کے قریب واقع ہے۔

اتوار کے روز ہونے والے اس دھماکے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس میں القاعدہ سے منسلک گروپ الشباب کا ہاتھ ہے۔

پولیس کے ایک عہدے دار میجر حسین عثمان نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ خودکش دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار نے ریستوران میں داخل ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اتوار کی سہ پہر کا خودکش دھماکہ جس ریستوران میں ہوا وہ ہیران علاقے کی گورنر کے دفتر کے قریب واقع ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کے وقت گورنر کی صدرات میں ایک اجلاس ہو رہا تھا۔

بلدوین کا شہر دارالحکومت موغادیشو سے 340 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں قبائل کے سردار بھی شامل تھی۔

اسلام پسند عسکری گروپ الشباب ماضی میں موغایشو اور صومالیہ کے دوسرے علاقوں میں دہشت گرد حملے کر چکا ہے۔ گروپ کا مقصد مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹ کر اپنی طرز کا اسلامی نظام نافذ کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG