رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ: منڈیلا کی آخری رسومات کی تیاری، سوگ جاری


جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے منڈیلا کی موت کو ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ، ’جنوبی افریقہ نے اپنا ایک عظیم سپوت جبکہ عوام نے اپنا باپ کھو دیا ہے‘۔

جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے لیڈر نیلسن منڈیلا کی تدفین کے انتظامات کی تیاری کی جا رہے ہے۔

نیلسن منڈیلا جمعرات کے روز 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے ان کی موت کو ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ، ’جنوبی افریقہ نے اپنا ایک عظیم سپوت جبکہ عوام نے اپنا باپ کھو دیا ہے‘۔

توقع کی جا رہی ہے کہ جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں عالمی رہنما اور مشہور شخصیات تعداد میں شرکت کریں گی۔

نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات 15 دسمبر کو سرکاری طور پر ادا کی جائیں گی جبکہ منڈیلا کو ان کے آبائی گاؤں کُونُو میں سپرد ِ خاک کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG