رسائی کے لنکس

پہلی پرائیویٹ اسپیس واک کا تاریخی مشن

اسپیس ایکس کا خلائی مشن چار افراد کو لے کر خلا میں روانہ ہو گیا ہے۔ خلائی مشن منگل کی صبح ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔ مشن کے دوران خلاباز پہلی پرائیویٹ اسپیس واک بھی کریں گے۔ اس مشن کو ’پولیرس ڈان‘ کا نام دیا گیا ہے۔ مشن کے سربراہ ارب پتی تاجر جیرڈ آئزک مین ہیں۔ خلا میں جانے والے دیگر تین افراد میں 'اسپیس ایکس' کے دو ملازمین اور ایک سابق فوجی پائلٹ شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں موسم کی خرابی کے سبب پرائیویٹ اسپیس واک کا یہ پہلا مشن تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ مشن کے چاروں افراد خلا میں 1400 کلومیٹر کی بلندی تک جا رہے ہیں جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی بلندی سے تین گنا زیادہ ہے۔ اس بلندی تک گزشتہ 50 برس میں کوئی انسان نہیں گیا۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG