آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے فیفا ویمن ورلڈکپ میں اسپین نے انگلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائنل میں اسپین کی جانب سے میچ کا واحد گول اولگا کارمونا نے 29ویں منٹ میں کیا۔ دونوں ٹیموں نے پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ اتوار کو فائنل دیکھنے کے لیے ستر ہزار سے زائد شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ خواتین کے نویں ورلڈکپ کی بہترین کھلاڑی اسپین کی اٹیکنگ مڈ فیلڈر ایتانا کو قرار دیا گیا جب کہ بہترین گول کیپر انگلش پلیئر ماری ایرپس رہیں۔ ویمن ورلڈکپ کا اگلا ایڈیشن 2027 میں ہوگا۔ میزبان ملک کے انتخاب کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔