رسائی کے لنکس

اسپین: بیلوں کی سالانہ دوڑ کے تہوار کی تیاریاں جاری


اسپین: بیلوں کی سالانہ دوڑ کے تہوار کی تیاریاں جاری
اسپین: بیلوں کی سالانہ دوڑ کے تہوار کی تیاریاں جاری

بیلوں کی سالانہ دوڑ میں شریک ہونے کے لیے ہزاروں سیاح اسپین کے شمالی شہر پامپلونا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

'سان فرمن' کے نام سے منائے جانے والے تہوار کے سلسلے میں پہلی 'بْل ریس' جمعرات کے روز ہوگی جس میں سینکڑوں افراد پامپلونا کی گلیوں میں 12 جنگلی بیلوں کے آگے آگے دوڑیں گے۔

پامپلونا کی سڑکوں پر منائے جانے والے اس تہوار کو ارنسٹ ہیمنگوے کے 1926ء میں منظرِ عام پر آنے والے ناول 'دی سن آل سو رائزز' سے عالمی شہرت ملی تھی۔

رواں برس یہ تہوار 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

XS
SM
MD
LG