رسائی کے لنکس

حکومتی اخراجات میں ممکنہ کمی کے خلاف سپین میں عام ہڑتال


حکومتی اخراجات میں ممکنہ کمی کے خلاف سپین میں عام ہڑتال
حکومتی اخراجات میں ممکنہ کمی کے خلاف سپین میں عام ہڑتال

سپین میں حکومت کی طرف سے قومی قرض محدود کرنے کے لیے بجٹ میں ممکنہ کمی کے خلاف بدھ کو عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

آٹھ برس سے زائد عرصے کے دوران ہونے والی اس پہلی ملک گیر ہڑتال کے دوران ذرائع نقل وحمل کے نظام اولاقات کو بھی محدودکردیا گیا ہے۔

ملازمت پیشہ افراد کی دو بڑی نمائندہ تنظیموں نے حکومت کے اخراجات کم کرنے سے متعلق اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے ملازمین سے کام بند رکھنے کا کہا ہے۔ یہ تنظیمیں سپین کے دو کروڑ تیس لاکھ ملازمت پیشہ افراد میں سے چوبیس لاکھ کی نمائندگی کرتی ہیں، لیکن فی الوقت یہ معلوم نہیں کہ ان میں سے کتنے افراد ہڑتال میں شامل ہوں گے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس ہڑتال کے زور پر حکومت کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ہے۔

نمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فضائی سفری سہولیات سے منسلک ملازمین صرف بیس سے چالیس فیصد بین الاقوامی پروازوں کے لیے ہی خدمات سر انجام دیں گے۔

عالمی اقتصادی تنزلی نے سپین کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ملک میں بے روزگاری کی شرح بیس فیصد تک پہنچ گئی ہے جو سولہ رکنی یورپی یونین میں سب سے زیادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG