رسائی کے لنکس

پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست، سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا


سری لنکا نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

پاکستان نے جیت کے لیے سری لنکا کو 42 اوورز میں 253 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 42 ویں اوور کی آخری گیند میں پورا کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس نے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایک وقت میں ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا آسانی کے ساتھ یہ ہدف حاصل کر لے گا، لیکن 41 ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کر پاکستان کی اُمیدیں روش کیں۔

سری لنکا کو آخری اوور میں آٹھ رنز درکار تھے۔ ایسے میں بابر نے گیند زمان خان کو تھمائی، جنہوں نے اوور کا اچھے انداز میں آغاز کیا، لیکن سری لنکا نے آخری گیند میں ہدف حاصل کر لیا۔

بارش کے باعث 42 اوورز کی اننگز تک محدود میچ میں پاکستان نے محتاط آغاز کیا، لیکن فخر زمان جلد آؤٹ ہو گئے۔

فخر کے بعد کپتان بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔ پاکستان کا اسکور جب 73 ہوا تو بابر اعظم اسٹمپ ہو گئے۔

محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے اسکور 100 پر پہنچایا تو عبداللہ شفیق بھی 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

محمد حارث اور محمد نواز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور یوں لگنے لگا کہ پاکستان بڑا ہدف نہیں دے سکے گا۔ لیکن ایسے میں افتحار احمد اور محمد رضوان نے پاکستان کے اسکور تیزی سے آگے بڑھایا اور یوں پاکستان کی اننگز کا اختتام 252 رنز پر ہوا۔

محمد رضوان نے ناقابلِ شکست 86 اور افتحار احمد نے 47 رنز بنائے۔

فورم

XS
SM
MD
LG