رسائی کے لنکس

سری لنکا: نیوز ویب سائٹ پر حملے کے خلاف صحافیوں کا مظاہرہ


18 Ocak: Yolcu gemisi Costa Concordia İtalya'da kayaya çarparak yan yattı. En az 30 kişi ölürken, geminin kaptanı gemiyi erken terk ettiği için cinayet suçundan tutuklandı.
18 Ocak: Yolcu gemisi Costa Concordia İtalya'da kayaya çarparak yan yattı. En az 30 kişi ölürken, geminin kaptanı gemiyi erken terk ettiği için cinayet suçundan tutuklandı.

منگل کے روز سری لنکا میں صحافیوں نےاپنے شعبے پر حملوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔

درجنوں صحافیوں اور سرگرم کارکنوں نے پیر کے روز سری لنکا کی ایک ویب سائٹ لنکائی نیوز کونذر آتش کرنے کے واقعہ کے خلاف کولمبو کی سڑکوں پر جلوس نکالا۔

پیر کے واقعہ میں کچھ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے معروف ویب سائٹ لنکائی نیوز کے دفتر میں داخل ہوکر آلات کو توڑاپھوڑا اورپھر آگ لگادی۔

ویب سائٹ کے ایڈیٹر نے ، جو لندن میں جلاوطنی کی زندگی گذاررہے ہیں، کہاہے کہ ان کا خیال ہے کہ اس حملے میں سری لنکا کی حکومت کا ہاتھ تھا۔ حکومتی عہدے داروں نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

ویب سائٹ سری لنکائی نیوز اکثر وپیشتر حکومت پر تنقید کرتی رہتی ہے۔

2009ء میں سری لنکا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سے حکومت اور میڈیا کے درمیان کشیدگی چلی آرہی ہے۔ پچھلے عشرے میں کم ازکم 17 صحافیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

منگل کے روز ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے حملے کے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

XS
SM
MD
LG