رسائی کے لنکس

سری لنکا کی سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ بحال کر دی


سری لنکا کے برطرف وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے حامی سپریم کورٹ سے حق میں فیصلہ آنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 13 نومبر 2018
سری لنکا کے برطرف وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے حامی سپریم کورٹ سے حق میں فیصلہ آنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 13 نومبر 2018

سری لنکا کی سپریم کورٹ نے منگل کو ملک کے صدر متھری پالا سری سینا کی طرف سے اسمبلی توڑنے کے اقدام کو منسوخ کرتے ہوئے برطرف وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کی طرف سے اپنا عہدہ واپس لینے کی کوششوں میں نئی جان ڈال دی ہے۔

اعلیٰ عدالت نے طاقت کے حصول کے لیے جاری فوری انتخاب کی ان کوششوں کو بھی روک دیا جو 26 اکتوبر کو وکرما سنگھے کی برطرفی کے بعد شروع ہوئی تھیں۔ صدر سری سینا، وکرما سنگھے کی جگہ سابق صدر مہندا راجاپاسکے کو لے آئے تھے۔

اسپیکر کارو جے سوریا نے اعلان کیا تھا کہ 225 رکنی پارلیمنٹ بدھ کو ملے گی تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ وہ کس کی حمایت کرے گی۔

جے سوریا نے ایک بیان میں یہ کہا کہ پارلیمنٹ اپنا کردار نبھائے اور عوام کے منتخب نمائندوں کو موقع دے کہ وہ اس حکومت کے قانونی ہونے کا فیصلہ کرے۔

بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تشویش کے پیش نظر وکرما سنگھے نے اپنی برطرفی کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور سرکاری رہائش گاہ میں ہی مقیم ہیں۔ جبکہ راجا پاسکے ایک متبادل انتظامیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وکرما سنگھے کی یونایٹڈ نیشنل پارٹی )یو این پی) اسمبلی کی واحد اکثریتی پارٹی ہے۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی اکثریت دکھانے کے لیے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کل (بدھ) پارلیمنٹ میں جاؤں گا اور یہ ثابت کروں گا کہ ہم سری لنکا کی قانونی حکومت ہیں۔

وکرما سنگھے نے عدالت کے فیصلے کو عوام اور سیاست کی جیت قرار دیا۔

راجا پاسکے کی پارٹی نے کہا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت کے مکمل بینچ کے سامنے اپیل کریں گے۔

سماعت کے دوران عدالت کے باہر سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا، کیونکہ حکام کر خدشہ تھا کہ دونوں جماعتوں کے حامیوں میں تصادم ہو سکتا ہے۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور جوں ہی سری سینا کی پارٹی کی حامیوں کو عدالتی فیصلے کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے واپس جانا شروع کر دیا۔

XS
SM
MD
LG