رسائی کے لنکس

سری لنکا: جنگی جرائم کی تحقیقات پر کمشن قائم کیا جائےگا


سری لنکا: جنگی جرائم کی تحقیقات پر کمشن قائم کیا جائےگا
سری لنکا: جنگی جرائم کی تحقیقات پر کمشن قائم کیا جائےگا

سری لنکا نے کہا ہے کہ وہ تامل ٹائیگر باغیوں کے خلاف 25 سالہ جنگ کے آخری مرحلے میں بین الاقوامی قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی پر تحقیقات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں، حکومت نے کہا ہے کہ صدر مہندرا راجا پاکسے، تحقیقات کے لیے سری لنکا اور غیر ملکیوں پر مشتمل ایک سات رکنی کمشن مقرر کریں گے۔ کمشن متاثرہ افراد کی ممکنہ تلافی کے لیے سفارشات بھی پیش کرے گا۔

تامل ٹائیگرز کے ساتھ سری لنکا کی خانہ جنگی مئی 2009ء میں باغیوں کی شکست کے ساتھ ختم ہوگئی تھی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں لگ بھگ ایک لاکھ افراد مارے گئے تھے۔

پچھلے سال اقوام متحدہ نے سری لنکا سے کہا تھا کہ وہ جنگ کے آخری مرحلے کے دوران بشمول محفوظ علاقوں میں فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزمات کا جائزہ لے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں تامل باغیوں پر بھی یہ الزام لگاتی ہیں کہ انہوں نے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG