واشنگٹن —
خواتین کی بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انہیں کئی عوارض لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا براہ ِ راست تعلق خواتین کے قد سے بھی ہے۔
50 سے لے کر 79 عمر کی 145,000 خواتین کے ایک تحقیقی جائزے میں تحقیق دانوں نے یہ دریافت کیا کہ خواتین کے قد کی وجہ سے ان میں کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات دیگر وجوہات مثلاً موٹاپے سے کہیں زیادہ ہے۔
گو کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کا قد بذات ِ خود کوئی خطرہ نہیں ہے۔
نیویارک کی ییشیوا یونیورسٹی سے منسلک جیفری کاباٹ کا، جو اس تحقیق کی سربراہی کر رہے تھے، کہنا ہے کہ، ’ہمیں اس تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ خواتین کی زندگی کے ابتدائی دور میں جو کچھ ہوتا ہے اس سے اس کی زندگی کے بعد میں مدارج میں مختلف قسم کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔‘
ابتدائی زندگی کے ان عوامل میں خوراک اور انسانی جسم میں موجود ہارمونز شامل ہیں جو انسان کی نشونما میں مدد دیتے ہیں۔
تحقیق بتاتی ہے خواتین کے قد کے مطابق ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی شرح بڑھتی چلی جاتی ہے۔ تحقیق دانوں کے مطابق خواتین میں ہر دس سینٹی میٹر یا چار انچ بڑھنے پر ان میں مختلف اقسام کے کینسر جیسا کہ گردے، گلے، آنتوں یا خون کے کینسر میں مبتلا ہونے کی شرح 23 سے 29٪ تک بڑھتی جاتی ہے۔ جبکہ رسولی ہونے یا پھر چھاتی اور رحم کے کینسر کے امکانات 13 سے 17٪ تک بڑھ جاتے ہیں۔
امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق ایک خاتون کی زندگی میں کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ 38.2٪ ہوتا ہے۔