رسائی کے لنکس

سوڈان اور جنوبی سوڈان میں تیل کی برآمد کا معاہدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دونوں ممالک کے تنازعات کی وجہ سے تیل سے مالا مال جنوبی سوڈان کو تیل کی پیداوار بند کئے جانے سے ایک سال سے زائد عرصے میں دونوں ممالک کو نقصان پہنچا ہے۔

سوڈان اور جنوبی سوڈان تیل کی برآمد دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

جنوبی سوڈان سے پائپ لائن کے ذریعے سوڈان کو تیل کی برآمد دوبارہ شروع کرنے کے لیے دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

دونوں ممالک کے تنازعات کی وجہ سے تیل سے مالا مال جنوبی سوڈان کو تیل کی پیداوار بند کئے جانے سے ایک سال سے زائد عرصے میں دونوں ممالک کو نقصان پہنچا ہے۔

دونوں طرف سے مذاکرات کرنے والوں نے جنوبی افریقہ کے سابق صدر تھابو مبیکی کی ثالثی میں ایک تازہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

یہ نیا معاہدہ جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے اب تک جاری مسائل کے حل کے لئے سوڈان اور جنوبی سوڈان کی طرف سے جاری کوششوں کے دوران ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG