رسائی کے لنکس

عراق: خود کش حملوں میں 24 افراد ہلاک


بیشتر حملوں کا ہدف عراقی فوجی دستے اور اس کی اتحادی ملیشیائیں تھیں جن کے کئی اہلکار اور جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہونے والوں شامل ہیں۔

عراق کے مختلف علاقوں میں پیر کو ہونے والے کئی خود کش حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بیشتر حملوں کا ہدف عراقی فوجی دستے اور اس کی اتحادی ملیشیائیں تھیں جن کے کئی اہلکار اور جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہونے والوں شامل ہیں۔

عراقی حکام کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے دارالحکومت بغداد کے شمال مشرقی نواحی علاقے میں ایک چوکی کو نشانہ بنایا جب کہ ایک دوسرے حملہ آور نے بغداد کے شمال میں واقع علاقے مشہدے میں حکومت کے حامی جنگجووں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

پیر کو ہونے والا تیسرا خود کش حملہ جنوبی شہر نصیریہ کے ایک ریستوران میں ہوا جہاں حکومت کی حامی ایک ملیشیا کے جنگجووں کا آنا جانا رہتا ہے۔

پیر کو ہونے والا چوتھا حملہ بصرہ شہر میں ہوا ہے۔ تاحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن عراق میں حالیہ چند ماہ کے دوران عراقی سکیورٹی اداروں پر اس نوعیت کے خودکش حملے زیادہ تر شدت پسند تنظیم داعش سے وابستہ جنگجوؤں نے کیے ہیں۔

عراق میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران سکیورٹی اداروں پر حملوں میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال مارچ عراقی سکیورٹی اہلکاروں کے لیے خاص طور پر ہلاکت خیز ثابت ہوا جس کے دوران مختلف حملوں میں 544 اہلکار ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG