رسائی کے لنکس

’مضبوط اور پائیدار‘ امریکہ سعودی تعلقات پر تبادلہ ٴخیال


فائل
فائل

معاون امریکی وزیر خارجہ جان جے سلیوان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں امریکہ سعودی کے طویل مدتی اور اہم مراسم جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا، ’’ساتھ ہی، مضبوط اور پائیدار باہمی تعلقات پر تبادلہٴ خیال ہوا‘‘۔

ایک اخباری بیان میں محکمہٴ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران، معاون وزیر خارجہ اور ولی عہد نے باہمی اور علاقائی امور کی وسیع جہت پر تفصیلی گفتگو کی۔

ترجمان نے بتایا کہ یمن کے معاملے پر دونوں فریق نے انسانی صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، اور اتفاق کیا کہ اس بات کی فوری ضرورت ہے کہ لڑائی کے فوری خاتمے کے لیے سیاسی عمل کا آغاز کیا جائے۔

دونوں نے اس معاملے پر بھی گفتگو کی کہ خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات ضروری ہیں، اور اس ضمن میں مستقبل قریب میں امریکہ اور خلیج تعاون تنظیم کونسل کی جانب سے ایک معنی خیز سربراہ اجلاس منعقد کرنے پر تبالہٴ خیال کیا۔

معاون وزیر خارجہ نے ولی عہد کےکامیاب دورے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG