سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی سرکلر ریلوے کی زمین سے تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن جاری ہے۔ مختلف گنجان آبادیوں سے گزرنے پر پٹڑیوں کے اطراف میں گزشتہ دہائیوں کے دوران بننے والے کچے پکے مکانات کو بالآخر گرایا جا رہا ہے جن کے مکین اس کارروائی سے پریشان ہیں۔