رسائی کے لنکس

کینیا: ’الشباب‘ کے حملے میں 12 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں حملہ ہوا وہ  صومالیہ کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

کینیا کے شمال مغربی علاقے میں منگل کو ہونے والے ایک دہشت گرد حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں حملہ ہوا وہ صومالیہ کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ مدیرا کاؤنٹی کے کمانڈر جاب بورونجو نے کہا کہ صومالیہ میں سرگرم عسکریت پسند گروپ سے مشتبہ طور پر تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے مدیرا کاؤنٹی میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس پر دستی بموں سےحملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ "یہ صحیح بات ہے کہ حملہ ہوا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔"

منگل کو ہونے والا حملہ سرحد پار سے ہونے والے حملوں میں سے تازہ ترین واقعہ ہے جنہیں الشباب عسکریت پسند گروپ سے منسوب کیا جاتا ہے۔

یہ حملے اس وقت سے شروع ہوئے جب کینیا نے 2011 میں صومالیہ میں مداخلت شروع کی۔

قبل ازیں رواں ماہ ہی الشباب کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک رہائشی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نومبر 2014 میں عسکریت پسندوں نے ایک بس کو اغوا کرنے کے بعد 28 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جو سب غیر مسلم تھے۔

XS
SM
MD
LG