رسائی کے لنکس

سوات میں چار شدت پسندوں سمیت سات ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دہشت گردی سے متاثرہ وادی سوات کے مرکزی تجارتی شہر مینگورہ میں ہفتہ کے روز خود کش حملے میں تین افراد ہلاک اور سات سکیورٹی اہل کاروں سمیت12زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حکام کے بقول اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گردبھی مارے گئے۔

مالا کنڈ ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قاضی جمیل نے وائس آف امریکہ کو تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ مینگورہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے ایک عسکریت پسند مار دیا جب کہ دوسرے جنگجو نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔

اس واقعے میں سہراب چوک میں واقع دو درجن سے زائد دوکانیں اور متعدد گھر بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

سوات میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف گذشتہ سال شروع کیے گئے فوجی آپریشن کے بعد علاقے میں امن وامان کی صورت حال خاصی حد تک بہتر ہو گئی تھی لیکن حالیہ دنوں میں ایک بار پھر اس علاقے میں پرتشدد کارروائیوں کے باعث لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ہیں۔ تاہم سول اور فوجی حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال پر جلد قا بو پا کر علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کا جلد قلع قمع کر دیا جائے گا ۔

XS
SM
MD
LG