رسائی کے لنکس

شام میں باغیوں پر فضائی حملوں میں 230 افراد ہلاک


شام میں باغیوں کے کنٹرول کے علاقے میں روسی طیاروں کے حملوں کے بعد امدادی کارکن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ نومر 2017
شام میں باغیوں کے کنٹرول کے علاقے میں روسی طیاروں کے حملوں کے بعد امدادی کارکن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ نومر 2017

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران شام اور روس کی بدترین فضائی حملوں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں 230 کے لگ بھگ عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ ان کے دفتر کو اس سلسلے میں ملنے والی رپورٹس اور ویڈیو فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 4 فروری کو صوبہ ادلیب میں باغیوں کے کنٹرول کے قصبے سارقب میں زہریلے اجزا بھی استعمال کیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ پچھلے سات سال سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پڑا ہے۔جب کہ وہاں کی صورت حال یہ ہے کہ اسے بین الاقوامی فوجداری کی عدالت میں بھیج دیا جانا چاہیے۔اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں پر امن لانے کے لیے پہلے سے زیادہ ٹھوس اقدامات کیے جانے چاہییں۔

XS
SM
MD
LG