رسائی کے لنکس

شام میں مبینہ روسی فضائی حملوں میں 15 افراد ہلاک


شام کے شہر اریحا میں فضائی حملے کے بعد تباہی کا ایک منظر۔ فروری 2017
شام کے شہر اریحا میں فضائی حملے کے بعد تباہی کا ایک منظر۔ فروری 2017

روسی فضائیہ کے ایک مبینہ فضائی حملے میں جنوبی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ صوبے ادلیب کے قصبے اریحا میں کم ازکم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانیہ میں قائم شام سے متعلق انسانی حقوق کے نگران گروپ نے کہاہے کہ یہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خرید وفروخت کے مرکز پر ایسا دوسرا حملہ ہے۔

حکومت مخالف گروپ کے تحت کام کرنے والی سول ڈیفنس سروس نے کہاہے کہ منگل کے روز کیے گئے حملے میں 20 لوگ زخمی بھی ہوئے۔

مقامی افراد کی طرف پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں فضائی حملے کے نتیجے میں بھاری نقصانات کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے ایک روز پہلے اریحا سے تقریباً 16 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک قصبے سراقب پر مبینہ طور پر روسی طیاروں کے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب شام کے تنازع کے حل کے سلسلے میں روس میں مذاكرات ہو رہے ہیں۔

شام 2011 میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے مظاہروں کو صدر بشار الاسد کی فورسز کے ہاتھوں سفاکی کے ساتھ کچلنے کے بعد سے بدترین خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔

XS
SM
MD
LG