رسائی کے لنکس

حلب میں 82 شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات


مشرقی حلب سے ایک شہری اپنے خاندان کے ساتھ محفوظ مقام کی طرف جا رہا ہے۔ 12 دسمبر 2016
مشرقی حلب سے ایک شہری اپنے خاندان کے ساتھ محفوظ مقام کی طرف جا رہا ہے۔ 12 دسمبر 2016

عالمی ادارے نے جنگ میں مصروف گروہوں پر زور دیا کہ وہ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔

اقوام متحدہ کے منگل کے روز کہا کہ اسے ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ حکومت نواز فورسز نے حلب کے چار مختلف علاقوں میں کم ازکم 82 شامی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے، جہاں وہ باغیوں سے ان کے زیر قبضہ آخری علاقوں سے نکالنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ترجمان روپرٹ کول ول نے جنیوا میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ان خبروں کی تصدیق کرنا مشکل ہے اور یہ بھی کلی طور پر واضح نہیں ہے کہ یہ ہلاکتیں کہاں ہوئیں۔

مشرقی حلب میں گولا باری کا ایک منظر ۔ 12 دسمبر 2016
مشرقی حلب میں گولا باری کا ایک منظر ۔ 12 دسمبر 2016

ترجمان نے اپیل کی اقوام متحدہ یا کسی دوسری تنظیم مثلاً ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی کو حلب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق خدشات کے پیش نظرا س شہر کی صورت حال کی نگرانی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے

ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے شہریوں نے ان لڑائیوں میں بھاری قیمت ادا کی اور ہمیں مشرقی حلب میں حکومت مخالف گروپ کے کنڑول کے آخری حصے کے بارے میں شديد خدشات ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے آئی سی آر سی نے منگل کے روز کہا تھا کہ مشرقی حلب میں ہزاروں لوگوں کے لیے حقیقتا جان بچا کر نکلنے کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔ عالمی ادارے نے جنگ میں مصروف گروہوں پر زور دیا کہ وہ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔

مشرقی حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ ایک علاقے میں بم پھٹنے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے ۔ 12 دسمبر 2016
مشرقی حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ ایک علاقے میں بم پھٹنے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے ۔ 12 دسمبر 2016

حلب میں باغیوں کے قبضے سے ان کا آخری ٹھکانہ چھیننے کی ایک بڑی علامتی حیثیت ہے اور اس کے بعد شام کی حکومت اور ان کے غیر ملکی سرپرست روس اور ایران، شام کے مغربی حصوں میں باغیوں کے باقی ماندہ ٹھکانوں کے خلاف اپنی فوجی قوت استعمال کر سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG