رسائی کے لنکس

مفتوحہ علاقے واگزار کرنے کا مشن، شامی فوج کا حلب پر حملہ


فائل
فائل

خبروں کے شامی اور روسی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتِ شام کی فوجوں نے کئی ایک صوبوں کے متعدد قصبوں پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ اِن صوبوں میں لتاکیہ، حلب، ادلب، ہما اور حمص شامل ہیں

شامی فوجوں نے جمعے کے روز صوبہ حلب میں فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جو فتح کیے گئے علاقے واگزار کرنے کی ایک کوشش ہے، جہاں اُس کا داعش کے شدت پسندوں اور حکومت مخالف گرہوں، دونوں کے ساتھ ٹاکرہ ہے۔

’انٹرفیکس‘ خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق، روسی اہل کاروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اُن کے فضائی حملوں کے نتیجے میں شامی فوج کے لیے یہ گنجائش پیدا ہوئی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنے لڑاکا مشن کو آگے بڑھا سکے۔

خبروں کے شامی اور روسی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتِ شام کی فوجوں نے کئی ایک صوبوں کے متعدد قصبوں پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ اِن صوبوں میں لتاکیہ، حلب، ادلب، ہما اور حمص شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ’حلب اور ملک بھر میں یہ کارروائی جاری ہے، جس میں شامی صدر بشار الاسد کی وفادار افواج ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، لبنان کے حزب اللہ جنگجو اور عراق، افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی شیعہ ملیشیائیں ایک دوسرے کا ساتھ دی رہی ہیں‘۔

روس ستمبر کے اواخر میں شامی فوجی اتحاد میں شریک ہوا۔

روزانہ کی بنیاد پر روس کی جانب سے کی جانے والی فضائی کارروائیاں دیگر غیر ملکی فورسز کی جانب سے داعش کے شدت پسندوں کے خلاف جاری فضائی کارروائیوں کے آڑے آرہی ہیں، ایسے میں جب شام کے شمالی ہمسائے، ترکی کو بار بار مشکلات درپیش آرہی ہیں۔

ترکی کی فوج نے جمعے کو کہا ہے کہ اُس نے نامعلوم ملک سے تعلق رکھنے والا ایک طیارہ مار گرایا ہے، جو شام کی سرحد کے قریب، ترک فضائی حدود کے اندر گھس آیا تھا۔
ایک بیان میں ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ طیارے نے ترک جنگی جہازوں کی جانب سے جاری کیے گئے تین عدد انتباہ کی پرواہ نہیں کی، جس کے بعد جمعے کو اسے مار گرایا گیا۔

XS
SM
MD
LG