رسائی کے لنکس

شام: انتخابی کیمپ پر راکٹ حملے میں 20 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تنظیم کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیوں کہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

شام کے جنوب میں صدر بشار الاسد کی انتخابی مہم کے لیے قائم کیمپ کو باغیوں نے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا جس سے کم از کم 20 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی شب المتار ضلع کے دیرا شہر میں کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

تنظیم کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیوں کہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

جس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا وہاں صدر الاسد کے حامی کافی تعداد میں موجود تھے۔

شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات ہونے ہیں اور بظاہر یہ ہی لگتا ہے کہ صدر بشار الاسد سات سال کی مدت کے لیے تیسری مرتبہ کامیاب ہو جائیں گے۔

صدارتی انتخابات میں صدر اسد کے مد مقابل دو دیگر اُمیدوار ہیں۔

صدر کے مخالفین انتخابات کے اس عمل کو مسترد کر چکے ہیں۔

شام میں تین سال سے جاری لڑائی میں سیئرین آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اب تک 1,60,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG