شام کے دارالحکومت دمشق کے وسطی علاقے میں منگل کو بم دھماکے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق دھماکا دمشق کے ضلع مرجا میں ہوا۔ سرکاری ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں دھماکے والی جگہ سے دھوئیں کے بادل اُٹھتے ہوئے دکھائی دیئے جب کہ دھماکے سے کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
برطانیہ میں مقیم شامی باشندوں کی تنظیم ’سیرئین آبزویٹری فار ہیومین رائٹس‘ کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی۔
ایک روز قبل شام کے وزیراعظم وائل الحلقی کے قافلے کو بھی دمشق میں بم حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ بم حملے میں وزیراعظم تو محفوظ رہے لیکن اس میں پانچ شہریوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔