رسائی کے لنکس

مغربی ممالک کے اقدامات سے شام خانہ جنگی کی لپیٹ میں آسکتا ہے: چینی اخبارات


مغربی ممالک کے اقدامات سے شام خانہ جنگی کی لپیٹ میں آسکتا ہے: چینی اخبارات
مغربی ممالک کے اقدامات سے شام خانہ جنگی کی لپیٹ میں آسکتا ہے: چینی اخبارات

چین کے ایک اخبار نے اپنی تازہ اشاعت میں لکھا ہے کہ مغربی ممالک کی شام کی حزب اختلاف کے لیے حمایت ، اس شورش زدہ ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل سکتی ہے۔

سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے اپنی پیر کی اشاعت میں کہاہے کہ اگر شام میں خانہ جنگی پھوٹ پڑی تو اس پر قابو پانے میں غیر ملکی فوج کی ضرورت پڑے گی۔

اخبار نے یہ بھی کہاہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مسودہ جو عرب لیگ کی اس تجویز کی حمایت کرتا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد اپنا عہدہ چھوڑ دیں، اس ملک میں جاری تشدد میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

چین اور روس نے اس ماہ کے شروع میں سلامتی کونسل میں عرب اور مغربی قوتوں کے پیش کردہ مسودے کو ویٹو کردیاتھا۔

چین کے ایک اور سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنی پیر کی اشاعت میں لکھاہے کہ شام کے بحران کے حل کے لیے چین عرب لیگ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

اخبار نے یہ بھی لکھاہے کہ چین شام کی حکومت اور حزب اختلاف پر زور دے رہاہے کہ وہ تشدد بندکرکے جامع سیاسی مذاکرات شروع کریں۔

انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کہناہے کہ شام میں تقریباً ایک سال سے جاری بے چینی کے نتیجے میں چھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ ملک میں حزب اختلاف کے کارکن صدر اسد کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG