رسائی کے لنکس

شام: اپوزیشن گروپ متحد ہوگیا، 9 افراد ہلاک


شام: اپوزیشن گروپ متحد ہوگیا، 9 افراد ہلاک
شام: اپوزیشن گروپ متحد ہوگیا، 9 افراد ہلاک

اپوزیشن کی مقامی رابطہ کمیٹیوں نے بتایا ہے کہ ہفتے کو ہونے والی ہلاکتیں حمص کے علاقے میں سرکشی کے گڑھ میں واقع ہوئیں

سرگرم کارکنوں نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز شام کی فوج کےہاتھوں کم ازکم نو افراد ہلاک ہوئے، ایسے میں جب حکومت کی طرف سے اختلافِ رائے رکھنے والوں کے خلاف پُرتشدد کارروائی بند کرنے کے وعدے پر عمل درآمدکا جائزہ لینے کےلیے عرب لیگ کے مبصر مشن نے پانچویں روز اپنا کام جاری رکھا۔

اپوزیشن کی مقامی رابطہ کمیٹیوں نے بتایا ہےکہ ہفتے کو ہونے والی ہلاکتیں حمص کے علاقے میں سرکشی کے گڑھ میں واقع ہوئیں۔

سرگرم کارکنوں نے یہ بھی بتایا ہےکہ ہفتے کو احتجاج کے لیے صدر بشار الاسد کے مخالفین بڑی تعداد میں جمع ہوئے، جِن میں سے کچھ وہ مجمعے تھے جو نماز جنازہ کے لیے اکٹھے ہوئے تھے، لیکن بعد میں اپوزیشن ریلیوں میں تبدیل ہوگئے۔

اِس سے قبل اُسی روز شام کے دو سب سے بڑے اپوزیشن گروہوں نے اعلان کیا کہ وہ متحدہ ہورہی ہیں، تاکہ مسٹر اسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی صورت میں ملک کے عبوری دور میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے اقدامات لیے جا سکیں۔

شام کی قومی کونسل اور شام میں جمہوری تبدیلی کےلیےقومی رابطے کی تنظیم (این سی بی) ایک سمجھوتے پر دستخط کر رہی ہیں، جِس کی رو سے جمہوری حکمرانی کی خطوط طے کی جائیں گی ،اگر حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں مسٹر اسد مستعفی ہوجاتے ہیں۔

جمعے کو سرگرم کارکنوں نےکہا کہ شام کی فوج نے کم از کم 32افراد کو ہلاک کیا، جب کہ عرب لیگ کے مبصر متعدد علاقوں کے دورے پر تھے ۔

شوقیہ طور پر آن لائن پوسٹ کی گئی وڈیوز میں عرب لیگ کےایک مبصر کو درعا کے علاقے کا دورہ کرتے دکھایا گیا ہے، جِس میں وہ کہتے ہیں کہ جمعے کے روز سرکشی کے اِس مرکزی شہر کا دورہ کرتے ہوئے اُن کی ٹیم کے ارکان نے نشانہ لےکر گولی مارنے کے واقعات کا ’اپنی آنکھوں سے‘ مشاہدہ کیا۔

لیکن، ہفتے کو سرکاری خبر رساں ادارے صنعا نے خبردی ہےکہ الجیریا کی ایک میڈیا ٹیم نے ہفتے کو درعا کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ شہرکے حالات حسب معمول ہیں۔

XS
SM
MD
LG