رسائی کے لنکس

شام امن مذاكرات کا اگلا دور 20 فروری کو ہو گا


شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی سفارت کار ستفان دی مستوراٴ، (فائل فوٹو)
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی سفارت کار ستفان دی مستوراٴ، (فائل فوٹو)

مذاكرات کے گذشتہ دور کا اختتام روس، ترکی اور ایران کے درمیان اس اتفاق پر ہوا تھا کہ وہ دسمبر میں ہونے والی فائر بندی کی نگرانی کریں گے۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے سفارت کار ستفان دی مستورا نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ شام امن مذاكرات 20 فروری کو دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔

ابتدائی پروگرام کے مطابق جنیوا میں مذاكرات 8 فروری کو ہونے تھے، لیکن سفارت کار مستورا نے منگل کے روز کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ حزب اختلاف کا وفد، اپنے شركاء کی فہرست وقت پر تیار کر لے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 8 فروری تک فہرست فراہم نہ کی گئی تو وہ خود فہرست تیار کریں گے اور جس قدر ممکن ہوا اس میں سب کو شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔

دی مستورا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو امن عمل کی پیش رفت سے آگاہ کیا جس میں پچھلے مہینے قازقستان میں شام کی حکومت اور مسلح حزب اختلاف کے ارکان کے درمیان ہونے والی بات چیت شامل تھی۔

مذاكرات کے گذشتہ دور کا اختتام روس، ترکی اور ایران کے درمیان اس اتفاق پر ہوا تھا کہ وہ دسمبر میں ہونے والی فائر بندی کی نگرانی کریں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ قازقستان میں ہونے والے مذاكرات فائر بندی کو مستحکم کرنے کی جانب پیش رفت تھی اور عالمی ادارے نے یہ توقع ظاہر کی کہ یہ کوششیں تقربیاً چھ سال سے جاری شام کے تنازع کا کوئی سیاسی حل ڈھونڈنے کی سمت آگے بڑھیں گی۔

XS
SM
MD
LG